4 مارچ 2015 - 13:16
بلوچستان، سفاک دہشتگردوں نے شیعہ ڈاکٹر سید قاسم شاہ کو ذبح کرکے شہید کر دیا

شہید بلوچستان کے شہر حب میں "عمران کلینک" چلاتا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے کلینک میں آکر والدہ کی طبیعت خراب ہونے کا کہا۔ ڈاکٹر قاسم شاہ نامعلوم افراد کے ہمراہ مریضہ کو دیکھنے کیلئے انکے گھر کیلئے نکلے اور واپس نہیں آئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سفاک قاتلوں نے ڈاکٹر کو ذبح کرکے سر تن سے الگ کرکے شہید کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں ساکران روڈ پر حب گارڈن کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی۔ جسے تیز دھار آلے سے ذبح کرکے سر تن سے جدا کرکے بے دردی سے شہید کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے لاش سول اسپتال حب پہنچائی، جہاں اس کی شناخت ڈاکٹر سید قاسم شاہ ولد محبوب شاہ سکنہ الہ آباد ٹاؤن حب کے نام سے ہوئی۔ مقتول حب میں عمران کلینک چلاتا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم افراد نے کلینک میں آکر والدہ کی طبیعت خراب ہونے کا کہا۔ ڈاکٹر قاسم شاہ نامعلوم افراد کے ہمراہ مریضہ کو دیکھنے کیلئے ان کے گھر کیلئے نکلے اور واپس نہیں آئے۔ اس دوران ان کا موبائل فون نمبر بھی بند رہا۔

.......

/169